مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر ہوائی اڈے پر بھارتی فوجی دستی بم سمیت گرفتار
سرینگر02مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے دوران ایک بھارتی فوجی کے سامان سے ایک دستی بم برآمد ہوا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایئر لائنز کے اسکرینر نے گیٹ پر سامان کی اسکریننگ کے دوران راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک فوجی کے سامان سے ایک دستی بم برآمد کیا ۔ فوجی اہلکار کی شناخت بالاجی سمپت کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے دستی بم اپنے سامان میں چھپایاتھا۔۔سمپت سرینگر سے انڈیگو کی فلائٹ 6E-5031/2061کے ذریعے دہلی کے راستے اپنے آبائی شہر چنئی جا رہا تھا۔سرینگر ایئرپورٹ کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار کو مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔