نریندر مودی میرے قتل کے منصوبے میں براہِ راست ملوث ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں
سان فرانسسکو:
بھارت کی مودی حکومت کے ہاتھوں قتل سے بال بال بچنے والے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انکے قتل کے منصوبے میں براہِ راست ملوث ہیں اور وہ سرکاری استثنیٰ کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے سان فرانسسکو کے گولڈن برج پر سکھوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف جرائم پر نریندر مودی کے خلاف مقدمہ چلایاجانا چاہیے، مودی سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد کا ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سان فرانسسکو میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا آغاز 28 جنوری سے ہو گا۔ریلی کے دوران گرپتونت سنگھ کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے سینئر ڈائریکٹر کے بھارت جانے پر سکھوں نے خیر مقدم کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ایف بی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے ساتھی ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں نے قتل کردیا تھاجبکہ مودی حکومت نے امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تھی۔