مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے، انتخابی وعدے پورے نہیں کئے جاتے: آغا روح اللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اوربھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو گزشتہ کئی برسوں سے ناانصافی اور دھوکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے بارہمولہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے دوران عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن حکومت بننے کے بعد ان میں سے بیشتر وعدے پورے نہیں کیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنقید کسی ایک فرد یا سیاسی جماعت تک محدود نہیں بلکہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتِ حال کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جموں و کشمیر نے اپنی سیاسی تاریخ میں بہت کچھ کھویا ہے، لیکن اس کے مقابلے میں حاصل بہت کم ہوا ہے۔ انہوں نے ریاست کا درجہ ختم کیے جانے اور دفعہ 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر جموں و کشمیر نے ابتدا ہی سے مسلسل نقصان اٹھایا ہے۔نیشنل کانفرنس کے اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی کے سیاسی مو قف پر سوال اٹھاتے ہوئے آغا روح اللہ نے کہا کہ 2019 کے بعد جموں و کشمیر کے چھینے گئے حقوق کے معاملے پر پارٹی نے اپنا مو قف تبدیل کیا ہے۔ ان کے مطابق 2024 کے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام نے ان حقوق کی بحالی سے متعلق کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر نیشنل کانفرنس پر اعتماد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف انہی حقوق کی بات کر رہے ہیں جن کی بحالی کا وعدہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ محض ان کا ذاتی مو¿قف نہیں بلکہ پارٹی نے بھی عوام کے سامنے یہی بات رکھی تھی۔آغا روح اللہ نے کہا کہ کشمیری عوام نے 2019 کے بعد چھینے گئے حقوق کی بحالی کے وعدوں پر نیشنل کانفرنس پر اعتماد کیا۔ ایسے میں اگر منتخب نمائندوں یا پارٹی ارکان کو محسوس ہوتا ہے کہ قیادت اپنے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے تو انہیں اس پر تشویش کا اظہار کرنے اور سوال اٹھانے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے خلاف مسائل کیوں نہیں اٹھا سکتا؟ ہم پارٹی کے غلام نہیں ہیں۔ اگر پارٹی اپنے وعدوں اور طے شدہ مو¿قف سے ہٹ رہی ہے تو ہم حقیقی اور اہم سوالات اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی یقیناً ایک اہم مسئلہ ہے، لیکن یہ واحد مسئلہ نہیں ہے جو نیشنل کانفرنس کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ رہا ہے۔ آغا روح اللہ کے مطابق پارٹی کا سیاسی ایجنڈا ریاستی حیثیت کی بحالی سے کہیں وسیع ہے اور اس میں 2019 کے بعد عوام سے چھینے گئے دیگر حقوق بھی شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button