مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : آزادی کے حق میں پوسٹر چسپاںاور پمفلٹس تقسیم

WhatsApp Image 2022-05-03 at 9.23.31 AMسرینگر03 مئی( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںسرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں عیدالفطر کے موقع پر آزادی کے حق میں پوسٹرز چسپاں اور کتابچے تقسیم کئے گئے جن میں لوگوں سے کشمیریوںکی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جموں وکشمیرپولیٹیکل ریزسٹنس پارٹی اوردیگر تنظیموں کی طرف سے چسپاں اور تقسیم کئے گئے پوسٹروں اور پمفلٹوںپر ہندوتوا ایجنڈے پر جبری عمل درآمد کیخلاف نعرے درج تھے ۔پوسٹروں پر درج تحریوں میں کہاگیا تھا کہ ”کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے خلاف دہشت گردی کا بھارتی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے اور کشمیری عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے”۔پوسٹروں پر بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا سخت نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button