مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

 

suicide

جموں 07مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے جموں شہر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے جوریاں کیمپ میں سنتری کی ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کردیا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 541ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، ضلع بڈگام میں تحصیل آفس کھاگ کے قریب ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے وہ زخمی ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button