مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :سرکاری رہائش گاہ پر آتشزدگی سے ڈی ایس پی زخمی

سرینگر 28: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے علاقے جواہر نگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ سرینگر کے علاقے جواہرنگر میں سرکاری رہائش گاہ پر لگنے والی آگ سے اینٹی کرپشن بیوروکا ڈی ایس پی ہلال احمد زخمی ہو گیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔زخمی ڈی ایس پی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button