بھارت

نئی دلی: این آئی اے عدالت کا ”پی ایف آئی“ کے بانی چیئرمین کو عبوری ضمانت دینے سے انکار

imageنئی دہلی 16 نومبر (کے ایم ایس) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “ (این آئی اے ) کی عدالت نے مسلم رہنما اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے بانی چیئرمین ای ابو بکر کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 70 سالہ مسلم رہنما اس وقت ایک مقدمے میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہے اور وہ کئی پیچدہ امراض کا شکار ہو گئے ہیں۔دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے تاہم تہاڑ جیل کے حکام کو ای ابوبکر کو علاج کے لیے نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
این آئی اے کے خصوصی جج شیلندر ملک نے اپنے حکم میں جیل حکام کو ہدایت دی کہ پی ایف رہنما کو ان کی تمام طبی رپورٹس کے ساتھ ایمس اسپتال لے جایا جائے تاکہ انہیں مناسب علاج فراہم کیا جاسکے۔
ای ابوبکر 6 اکتوبر سے عدالتی حراست میں ہے۔ بھارتی حکومت نےپاپولر فرنٹ آف انڈیا پر رواں برس ستمبر پر پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر کے تنظیم کے سینکڑوں رہنماﺅں اور کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button