کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،انجینئر امیر مقام
اسلام آباد:
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن لیگ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیری عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ معرکہ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،کسی بھی منصوبے میں کشمیری عوام پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری برسوں سے بھارت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ اب حل ہو۔امیر مقام نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو دریاں کا رخ موڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔امیر مقام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جانب سے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری ہے۔
تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ، نجیب نقی ،ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس ، افتخار گیلانی اور فاروق سکندر شمولیتی تقریب میں موجودتھے۔






