مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے خانیتر میں کمانڈنگ آفیسر کی گاڑی سمیت بھارتی فوج کے ایک قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات آنے تک فوجی کارروائی جاری تھی ۔