بھارت

راجستھان : سسرال والوں کا خاتون پر تشدد ، برہنہ کیا

 

wwweeeجے پور 02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ایک اور واقعے میں ریاست راجستھان میں ایک قبائلی خاتون کو مارا پیٹا گیا اور برہنہ کر دیا گیا۔
راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک قبائلی خاتون کو اس کے شوہر اور سسرال کے دیگر افراد نے مارا پیٹا اور برہنہ کر دیا۔ یہ واقعہ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ متاثرہ خاتون کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔
پرتاپ گڑھ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) امیش مشرا نے کہا کہ خاتون کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں ایک اور شخص کے ساتھ رہ رہی تھی۔ سسرال والے اسے اغوا کر کے اپنے گاو¿ں لے آئے جہاں انہوں نے اسے مارا پیٹا اور برہنہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے خاتون کے شوہر کے علاوہ دیگر دو افراد کو گرفتار کرلیاہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button