مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کی عدالت نے خرم پرویز اور عرفان معراج کی ضمانت منظور کر لی

نئی دہلی :دہلی کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کی ضمانت منظور رکرلی ہے جنہیں بھارتی ایجنسیوں نے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دہلی کی عدالت نے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور صحافی عرفان معراج کی ضمانت منظورکی ہے جنہیں بھارتی ایجنسیوں نے جھوٹے مقدمات میں پھنساکر گرفتار کیا تھا۔جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (JKCCS) کے پروگرام کوآرڈینیٹر اور ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس (AFAD) کے چیئرپرسن خرم پرویز اور ایک آزاد صحافی عرفان معراج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں نظربند ہیں۔عرفان معراج کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے 20 مارچ 2023 کو سرینگر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت ایک این جی او فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ان کی رہائی قانونی اور عدالتی کارروائیوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔عدالت کے حکم اور ضمانت کی شرائط سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button