مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مختلف پر تشدد واقعات میں تین افراد ہلاک

امرتسر 12جون (کے ایم ایس)بھارت میں مختلف پرتشدد واقعات میں ایک معروف فیشن ڈیزائنر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چار نامعلوم بندوق برداروں نے آج صبح بھارتی شہر امرتسر کے غنوپور کیل روڈ پر ہریندر سنگھ نامی ایک سکھ کو قتل کردیا جو تقریبا ایک ہفتہ قبل دبئی سے واپس آیا تھا۔
مقتول اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ گولڈن ٹیمپل جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار افرادنے جن کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے ، اس کا موبائل اور زیورات چھین لئے اور پھر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ مجرموں کے بارے میں سراغ مل سکے۔امرتسر میں ہی11جون کوہفتے کے روزایک دکاندارکو جس کی شناخت گورپرتاپ سنگھ راجہ کے نام سے ہوئی ہے ، عام آدمی پارٹی کے کونسلر چرندیپ سنگھ بابانے گولی مارکر قتل کردیا۔
دریں اثنا ء حیدرآباد شہر کے علاقے پوش بنجارہ ہلز میں معروف فیشن ڈیزائنر36سالہ پرتھیوشا گرمیلا نے مبینہ طور پر اپنے بوتیک اسٹوڈیو میں خودکشی کرلی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button