بھارت

بھارت : مودی حکومت نے ”کاکروچ جنتا پارٹی“ کا ایکس اکاﺅنٹ معطل کر دیا

ہندو توا غنڈوں کیطرف سے ”سی جے پی“ کے بانی کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں

نئی دلی:بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریہ کانت کے ایک متنازعہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی مہم ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کے ایکس اکاونٹ کو مودی حکومت نے معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہم کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اپنے ذاتی ایکس ہینڈل پر اس اقدام کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ’جیسا کہ متوقع تھا حکومت نے پارٹی کے ایکس اکاونٹ کو بھارت میں معطل کر دیا ہے۔حزب اختلاف کے حلقوںمیں حکومت کے اس فیصلے پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔ کانگریس کے ایک رہنما ششی تھرور نے کاکروچ جنتا پارٹی کو لوگوں میں حکومت کے خلاف مایوسی کا اظہار قرار دیتے ہوے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ پارٹی کے ایکس اکاو¿نٹ کو معطل کیا جانا انتہائی نقصان دہ اور سمجھ میں نہ آنے والی بات ہے۔
ایک اور سیاسی جماعت، سی پی آئی ایم ایل لبریشن نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ پارٹی نے ایکس پر لکھا ہے کہ کیا مودی حکومت کو لگتا ہے کہ کاکروچ جانتا پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر کے وہ جین زی کو روک سکتی ہے؟ سیاسی تجزیہ کار یوگندر یادو نے کا کہا ہے کہ ’کاکروچ جنتا پارٹی جو سوشل میڈیا پر ایک میم کی طرح شروع ہوئی، یہ صرف ہنسی مذاق یا غصہ نہیں ہے۔ ملک میں بے چینی ہے۔ مذاق یا لطیفہ ہمیشہ کسی نہ کسی گہرے درد سے جڑا ہوتا ہے، اس لیے ہم اس کا تجزیہ مذاق کے طور پر نہیں کر سکتے۔ حکومت کی طرف اسے بند کرنا ایک سنجیدہ تبدیلی کی شروعات ہو سکتی ہے۔‘
اکاو¿نٹ معطل کیے جانے کے صرف دو گھنٹے کے اندر اس مہم کا نیا ہینڈل سامنے آیا اور اعلان کیا گیا، ’کاکروچ اِز بیک‘۔
’کاکروچ جنتا پارٹی‘ یعنی ’سی جے پی‘ اس وقت بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انٹرنیٹ پر اس کے نام سے ایک ویب سائٹ بن چکی ہے اور انسٹاگرام پر اس کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہو چکے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ویب سائٹ پر اس کی رکنیت کے لیے خود کو رجسٹر بھی کر لیا۔۔ ابھیجیت دیپکے نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ”میں نے ایکس پر انڈین چیف جسٹس کا بیان دیکھا تھا جس میں وہ ملکی نظام پر تنقید کرنے اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کرنے والے نوجوانوں کا موازنہ کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں سے کر رہے تھے۔’مجھے یہ بات انتہائی مضحکہ خیز لگی کیونکہ چیف جسٹس کو ملک کے آئین کا محافظ سمجھا جاتا ہے۔ وہ آئین جو ہر کسی کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے۔ اب ایک ایسا شخص جو اظہارِ رائے کی آزادی کی حفاظت کرنے والا ہو، وہ کیسے نوجوانوں کا موازنہ کاکروچ اور کیڑے مکوڑوں سے کر سکتا ہے۔‘
’بس اسی بات پر مجھے شدید غصّہ بھی آیا اور انتہائی مایوسی بھی ہوئی جس کے بعد میں نے ایکس کا سہارا لیا اور اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار پر زور انداز میں کیا۔ میں نے پوچھا کہ اگر سارے کاکروچ ایک ساتھ آ جائیں تو کیا ہوگا۔ مجھے جین زی اور 25 سال تک کے نوجوانوں کی جانب سے اس پر شاندار ردِ عمل ملا اور انھوں نے کہا کہ ہمیں ساتھ آنا چاہیے اور ایک پلیٹ فارم بنانا چاہیے۔‘ھیجیت جو اس وقت امریکہ میں زیر تعلیم ہیں ، نے کہا کہ ’میں نے گذشتہ ہفتے اپنی گریجویشن مکمل کی اور میں واپس آ کر اس تحریک کو آگے بڑھاو¿ں گا کیونکہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہماری تنظیم کے قیام کے چوتھے ہی دن ہمارے پاس دو لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ممبران تھے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جین زی اپنا علیحدہ اور آزاد سیاسی میدان چاہتی ہے۔
دریں اثنا بھارت میں ہندو توا غنڈوں نے ابھیجیت دپکے کے والدین کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ غنڈے ابھیجیت کو سوشل میڈیا پر سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ اسکے والدین سخت پریشان ہیں اور انہیں اندیشہ ہے کہ وہ ابھیجیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button