مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے کے جماعت اسلامی اور آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

سرینگر16 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی فوجیوں اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ آج مسلسل دوسرے دن بھی مقبوضہ علاقے میں گھر وں پرچھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بی جے پی حکومت بالخصوص امیت شاہ کی سربراہی میں وزارت داخلہ کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔این آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن اندرون و بیرون ملک فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں جو آزادی پسند سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔این آئی اے نے بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع میں جماعت اسلامی کے کارکنوں فاروق احمد بٹ، خورشید Sanai ،بلال احمد میر، حفیظ اللہ گنائی اور شعیب محمد کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button