بھارت
اترپردیش :ہندوتوابلوائیوں کا مسلم بزرگ پر وحشیانہ تشدد

پرتاپ گڑھ:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ہندوتوابلوائیوں نے ایک مسلم بزرگ پر وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیروا کا رہائشی مقصود علی شام 4بجے کے قریب گھر واپس جا رہا تھا کہ منوج نامی شخص نے اسے گائوں میں روکا اور وحشیانہ تشدد اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور نے اس کی داڑھی کھینچی، زبردستی ٹوپی اتار دی اور اس سے کہا کہ وہ فوراسے پہلے پاکستان چلا جائے نہیں تو اسے اس کے پاس موجود 10 ہزارروپے سے محروم کر دیاجائے گا ۔مقصود علی ڈنڈوںسے تشددکے باعث شدید زخمی ہو گیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔






