بھارت

اترپردیش :توہین آمیز بیانات کے خلاف مظاہروں پر ایم آئی رہنما، 4 دیگر کے خلاف بلا ضمانتی وارنٹ

لکھنو 19 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج( الہ آباد) میں پولیس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ضلع صدر سمیت پانچ مسلم کارکنوں کے خلاف عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔ انکے خلاف ناقابل ضمانٹ وارنٹ پیغمبر اسلام ﷺکے بارے میں بی جے پی رہنماﺅں کے توہین آمیز بیانات کے خلاف شہر میں ہونے والے زبردست احتجاج میں ان کی شمولیت پر حاصل کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کہا کہ پانچوں ملزمان کی گرفتار ی میں ناکامی کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کیا ۔ جن کے وارنٹ ضمانت حاصل کیے گئے ان میں اے آئی ایم آئی ایم کی پریاگ راج( الہ آباد) یونٹ کے صدر شاہ عالم اور دیگر چار افراد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آدتیہ ناتھیوگی کی سربراہی میں قائم اترپریش کی بی جے پی حکومت نے پولیس کو توہین آمیز بیانات کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے والے مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ پولیس مسلمانوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار اور انکے گھر مسمار کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button