APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کا قاضی نثار احمدکو خراج عقیدت

IMG20220620134023اسلام آباد 20جون(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ نے شہید قاضی نثار احمدکو ان کی 28ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقادکیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ کے کنونیر محمود احمد ساغرنے کی ۔ تقریب میں شہدا ء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گی ۔ کنوینر محمود احمد ساگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ڈاکٹر قاضی نثار احمد کی مذہبی اورسیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے قاضی نثار احمد کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کے دوران معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسے رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
دریں اثناء حریت رہنمائوں محمد عمیر اور عبدالمجید لون نے بھی ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کی 28ویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

دریں اثنا ء کل جماعتی حری تکانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دیگر رہنمائوں نے بھی ڈاکٹر قاضی نثار احمد کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقید ت پیش کیاہے۔
ادھر حریت رہنما جمیل میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام ، پلوامہ ، شوپیاں ، کپواڑہ اور سرینگر اضلاع میںشہید ہونے والے نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران قتل وغارت کا مقصد حق خود ارادیت کے حقیقی مطالبے سے کشمیریوں کو دستبردارکرانا ہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button