بھارت

بھارتیہ کسان یونین کی طرف سے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24 جون کو بھارت بھر میں احتجاج کا اعلان

میرٹھ 20جون(کے ایم ایس )
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24 جون کو بھارت بھر میںحتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راکیش ٹکیت نے ٹویٹر پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف 24جون بروز جمعہ کو بھارت بھر میںاحتجاج کی کال دی ۔ انہوں نے کہاکہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں 24جون کو ملک بھر کے ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹروں پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ کرنال میں متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی نے کیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے نوجوانوں ،عام لوگوں، پارٹیوں اور تنظیموں سے اس سلسلے میں متحرک کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیت نے بھی اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے ساتھ ایک فحش مذاق قرار دیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button