بھارت

بھارت : اسلحے کی تربیت دینے پرکیرالہ کے 1200مندروں میں آر ایس ایس کے داخلے پر پابندی

kerala bans-RSS-Shakhasتھرو وننتھا پورم: بھارتی ریاست کیرالہ میں مندروں کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے ”تراونکور دیوسوم بورڈ ”نے مندروں میں اسلحے کی تربیت دینے پر اس کے زیر انتظام1200 مندروں میں ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
حال ہی میں کیرالہ ہائی کورٹ نے” شری سرکار دیوی ”مندر کے حوالے سے ایک حکم جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ مندر کے احاطے میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چونکہ آر ایس ایس کے کارکنان مندرمیں اسلحے کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے تھے، اس لیے عدالت نے انہیں مندر سے دور رہنے کا حکم دیا تھا۔اب تراونکور دیوسوم بورڈ نے اپنے ماتحت آنے والے تمام 1200مندروں میں آر ایس ایس کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔بورڈ نے 20اکتوبر کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہاگیاکہ مندروں کے اچانک دورے ہونگے۔اس کے علاوہ بورڈ نے آر ایس ایس یا پرتشدد نظر یات رکھنے والی تنظیموں کی طرف سے مندروں میں اپنی شاخ قائم کرنے، اجتماعی پوجایا مباحثے کا اہتمام کرنے یا اسلحے کی تربیت دینے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس اور دیگر گروپوں نے کئی مندروں پر قبضہ کیا ہے اور یہ تنظیمیں مندروں کی پاکیزگی اور عقیدت مندوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس مندروں میں رات کے دوران لوگوں کو اسلحے کی تربیت دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تراونکور دیوسوم بورڈ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button