بھارت

مدھیہ پردیش :بھارتی فوجیوں نے تین نکسل گوریلوں کو ہلاک کر دیا

بھوپال21 جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوج نے ایک خاتون سمیت تین نکسل گوریلوں کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 23سالہ خاتون رمے، ڈویژنل کمیٹی کے 40سالہ رکن ناگیش عرف راجو تولاوی اور ایریا کمانڈر 25سالہ منوج کو بھارتی فوج اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع بالاگھاٹ کے علاقے بہیلا میں اچانک حملہ کر کے ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب مدھیہ پردیش میں نکسلیوں کی ڈویژنل کمیٹی کے رکن کو قتل کیاگیا ہے۔ڈویژنل کمیٹی کے رکن راجو تولاوی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گدھ چرولی کے علاقے بٹھ جھاری کا رہائشی تھا جبکہ منوج اور رامے ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی تھے ۔مدھیہ پردیش کے تین اضلاع بالاگھاٹ، منڈلا اور ڈنڈوری کو نکسلیوںسے متاثرہ علاقے سمجھا جاتا ہے۔نکسلیوںکی تحریک بھارت میں دن بدن زورپکڑتی جارہی ہے جو پہلے ہی 13 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور بھارت سے آزادی کی یہ تحریک دوسری ریاستوں میں بھی پھیل رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button