بھارت

سمیوکت کسان مورچہ کیطرف سے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے

نئی دہلی 25 جون (کے ایم ایس)سمیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے مودی حکومت کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ اگنی پتھ سکیم کے خلاف بھارت بھر میں پرامن مظاہرے کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” ایس کے ایم“ بھارت بھر سے 40 سے زائد کسان تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس نے مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زائد عرصے تک طویل احتجاج میں اہم کردار ادا کیا جس نے مودی حکومت کو متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور کیا۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں اور طلبا نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال، اتراکھنڈ، تمل ناڈو اور چھتیس گڑھ میں "اگنی پتھ” اسکیم کے خلاف یوم احتجاج منانے کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔
سمیوکت کسان مورچہ نے متعدد اضلاع میں پرامن مظاہروں کے بعد ضلعی مجسٹریٹوں اور ڈپٹی کمشنروں کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف یادداشت پیش کی۔ تنظیم نے سکیم کوفوج مخالف، کسان مخالف، اور ملک مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار سال کی سروس کے بعد تین چوتھائی جوانوں کو سڑک پر کھڑا کرنا ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ کسانوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حلف نامہ دینے کے لیے کوئی شرط عائد نہ کی جائے۔ اگنی پتھ مخالف مظاہروں میں شریک نوجوانوں کے خلاف درج تمام جھوٹے مقدمات کو واپس لیا جائے اور گرفتار نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button