بھارت

بھارت : مسلم خواتین کوملازمت کے حصول میں 47.1فیصد امتیازی سلوک کا سامنا

نئی دہلی 27 جون(کے ایم ایس)بھارت میں ملازمتوں کے حوالے سے مسلم خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔۔
لیڈ بائی فانڈیشن کی طرف سے10 ماہ کی مدت کے دوران کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندو خواتین کو ہر دو نوکریوں کی جگہ مسلمان عورت کو ایک نوکری ملی ہے۔تحقیق میں مسلم خواتین کے خلاف 47 .1فیصد امتیازی سلوک پایا گیا۔
فاﺅنڈیشن نے تحقیق کیلئے مسلم خاتون حبیبہ علی جبکہ ہندو خاتون پریانکا شرماکومنتخب کیاتھا۔ دس ماہ کی مدت کے دوران ، ہر پروفائل سے 1000 نوکریوں کی درخواستیں 1000 جاب پورٹل جیسے لنکڈ ان اور نوکری کو بھیجی گئیں۔ سروے کے نتائج حیران کن تھے۔ ہندوخاتون کو 208 مثبت جوابات جبکہ مسلمان خاتون کو صرف 103 جوابا ت ملے ہیں۔تحقیق کے مطابق کال بیک کے بارے میں ، "41.3 فیصد بھرتی کرنے والوں نے پریانکا سے جبکہ صرف 12.6 فیصد نے حبیبہ کے ساتھ رابطہ کیا۔ تحقیقی ادارے کے مطابق جغرافیائی لحاظ سے شمالی بھارت میں ملازمتوں میں امتیازی سلوک کی شرح 40فیصدجبکہ جنوبی60فیصد اور مغربی بھارت میں(59) فیصد کم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button