بھارت

سپریم کورٹ سے ارویند کیجریوال کو ضمانت سچ کی جیت اور بی جے پی کی شکست ہے، عام آدمی پارٹی

kagrewal

نئی دلی:بھارت میں عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ کی طرف سے نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کی ضمانت کی منظوری کو سچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے نام نہاد شراب اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عام آدی پارٹی کیجنرل سکریٹری اور ایم پی ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے دلی کی وزیر تعلیم آتشی کے ہمراہ نئی دلی میںایک پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ کی جیت اور بی جے پی کی سازش کی شکست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی حکم نے بی جے پی کی طرف سے بنائے گئے نام نہاد شراب اسکینڈل کو منہدم کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو ہر عدالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارویند کیجریوال کے خلاف مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے مقدمات ایک سرکس ہے جسے اب بند ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس سرکس پر ملک اور دلی کے لوگوں کا وقت ضائع ہورہا ہے ۔ ڈاکٹرسندیپ پاٹھک نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور میں بھارت کو ایک ایسا آمرانہ نظام دیا گیا ہے، جس میں وہ اگر کسی سیاسی جماعت کو شکست نہیں دے سکتے تو اسکی قیادت کوجھوٹے الزامات کے تحت جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ وزیر تعلیم آتشی نے اس موقع پر کہاکہ راس ایونیو کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری اورگزشتہ دو برسوں سے جاری نام نہاد شراب اسکینڈل کے نام پر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور وزرا کی ‘وچ ہنٹنگ’ بی جے پی کی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کو ضمانت دیتے ہوئے لوئر کورٹ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور آج اس پر بھارتی سپریم کورٹ نے بھی تصدق کی مہر ثبت کر دی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button