پاکستان

اقوام متحدہ کی خوش ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ خوش

اسلام آباد:اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست میں فن لینڈ کو مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگوں کا ملک قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں پاکستانیوں کو بھارتی عوام سے زیادہ خوش رہنے والے شہری قرار دیاگیاہے ۔ فہرست میں پاکستان 108جبکہ بھارت 126نمبر پر موجود ہے۔فہرست میں برطانیہ اور امریکا 20بہترین ممالک میں جگہ نہ بنا سکے۔ امریکا کو 24واں نمبر ملا ہے جو اس کی اب تک اس فہرست میں سب سے کم ترین سطح ہے۔اقوام متحدہ کی جاری فہرست کے مطابق فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سوئیڈن، نیدر لینڈ، کوسٹاریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ اور میکسیکو بالترتیب چوتھے سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ نتائج 140 ممالک کے گیلپ ورلڈ پول پر مبنی ہیں۔ خوشی کی رپورٹ میں چھ اہم عوامل سماجی آسودگی، آمدنی ، صحت،آزادی اور امن وامان کو شامل کیا گیا ہے۔فہرست کے مطابق سب سے ناخوش ممالک میں افغانستان کا نمبر آتا ہے جو خوش ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے 147 ویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد سیرالیون، لبنان، مالاوی اور زمبابوے سب سے زیادہ ناخوش ممالک میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہر سال20مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button