بھارتی حکام نے سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں مسلسل بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی بڑھتی ہوئی آمدکے بعد بھارتی حکام نے سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے آبی ذخائر میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع ریاسی میں سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے ہیں کیونکہ مسلسل بارش سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔ڈیم سے پانی کے اجراءاوربارش کے باعث بڑی مقدار میں پانی کی آمد نے دریائے چناب میں پانی کی سطح کو نمایاں طور پر بلند کیا ہے جس کے نتیجے میں نیچے کی طرف سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ حکام نے خبردارکیاہے کہ مزید بارشوں اور آبی ذخائر کے انتظام کے باعث پانی کی سطح میں اتار چڑھاو¿ آ سکتا ہے۔ مون سون کی شدیدبارشوں کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں اور کئی اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کے رابطے منقطع ہوئے ہیں۔








