مقبوضہ جموں و کشمیر

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک معطل

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں وقفے وقفے سے بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پرٹریفک کی آمد ورفت معطل ہو گئی ہے ۔ہائی وے پر سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ شاہراہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کرول اور چندر کوٹ کے درمیان جسوال پل کے قریب اچانک مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دیاگیاتھا۔سڑک کی بحالی کا کام خراب موسمی حالات کے باعث سست روی کا شکار ہے۔ایس ایس پی ٹریفک راجہ عادل حامدکے مطابق بارش کے دوران کرول کے قریب پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے اور ملبہ صاف کرنے کا کام جاری ہے۔انہوں نے مسافروں کو سڑک کی مکمل بحالی اور موسم بہتری تک شاہراہ پر سفر سے گریز کی ہدایت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button