مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے: حریت آزادکشمیر

downloadاسلام آباد04جولائی(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے لاکھوں کشمیریوں کی آزادی کا مسئلہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبد المتین نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی گرفتاریوں ، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس حریت پسند کشمیر ی عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور وہ بھارتی جبرو استبداد کے باوجود تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے 5اگست 2019سے مسلط کئے گئے بدترین فوجی محاصرے کی شدید مذمت کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے کشمیر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا اوربھارتی جیلوں اورعقوبت خانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔ حریت جنرل سیکریٹری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ، ناہیدہ نسرین، معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، فاروق احمد ڈار اور شاہد الاسلام سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء سید یوسف نسیم نے ایک بیان میں کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت 50کشمیری نظربندوں کو جموں سے بھارتی جیلوں میں منتقل کر کے انہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کہ وہ مودی حکومت کو اسکے مذموم عزائم پر عمل درآمد سے روکے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارتی شہری نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کے رہائشی ہیں ۔ بھارت انہیں اغوا کر کے ملک کی جیلوں میں منتقل کر رہاہے ، جس پر اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرایا جانا چاہیے۔یوسف نسیم نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے بھارت کے خلاف ایک اغوا کار ملک کے طورپر زبردست احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button