مقبوضہ جموں و کشمیر
راجہ فاروق حیدر کا شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد 19ستمبر ( کے ایم ایس)
آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما ، صحافی اور دانشور شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجہ فاروق حیدر اسلام آباد میں مرحوم کے گھر گئے اورانکی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما شیخ متین اور نثار مرزا بھی موجود تھے ۔
راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کاز کیلئے شیخ تجمل الاسلام کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم دانشور کو آزاد جموں وکشمیر کا سرکاری یوارڈ دلانے کی کوشش کی جائے گی۔