مقبوضہ جموں و کشمیر

اتراکھنڈ: محبوبہ مفتی کا کشمیری شالوں کے تاجر پرہندو انتہاپسندوں کے حملے کی شدید مذمت

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک کشمیری شالوں کے تاجر پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کشمیری شالوں کے تاجرپر ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وحشیانہ تشدد کے واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور اتراکھنڈ کے ڈی جی پولیس سے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ کشمیری تاجر پر کاشی پور اتراکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور پرتاپ پور گوشالہ پولیس اسٹیشن نے کشمیری تاجر کی بار بار کی درخواست کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔انہوں نے ڈی جی پولیس اتراکھنڈ سے درخواست کی کہ وہ مداخلت کریں اور ایف آئی آرکے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button