بھارت

ناسک : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین قتل

ناسک 06 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک عالم دین کو گولیاں مار کر قتل کر دیاہے ۔
گزشتہ شام ممبئی سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایولا ٹائون کے علاقے ایم آئی ڈی سی میں چار نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے عالم دین خواجہ سید چشتی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق قاتل صوفی بابا کے نام مشہور خواجہ سید چشتی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button