بھارت

بھارت میں مسلمان مسلسل عتاب کا شکار،یوگا سکھانے پر مسلمان استاد معطل

نئی دہلی:بھارت میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، تازہ واقعے میں ریاست مدھیہ پردیش کے ایک سرکاری اسکول میں تعینات مسلمان استاد کو ہندو طلباء کو نماز سے مشابہہ یوگا سکھانے کے الزام پر معطل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیش آیا جہاں یوگا سکھانے والے مسلمان استادپر الزام ہے کہ انہوں نے بچوں کو ایسے یوگا آسن کروائے جو نماز کے انداز سے مشابہت رکھتے تھے۔ تاہم معطل ہونے والے استاد نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ صرف حکومت کی ہدایت کے مطابق یوگا کلاسز لے رہے تھے اور جس آسن کو نماز سمجھا گیا وہ دراصل ششانک آسن تھا جو ظاہری طور پر نماز میں سجدے سے مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔ یوگا ٹیچر نے کہا کہ بچوں کو یوگا کروایا جا رہا تھا، کسی مذہبی رسم کی تعلیم نہیں دی گئی، بغیر میرا موقف سنے معطل کرنا ناانصافی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوگا ٹیچر کے خلاف کارروائی بچوں کے والدین کی شکایت اور احتجاج کے بعد کی گئی۔اسکول انتظامیہ نے مقامی ہندو مذہبی جماعتوں کی جانب سے دبائو اور معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے یوگا ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button