مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری :” بی ایس ایف“ سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کے سب انسپکٹر راج کمار نے ضلع کے علاقے نوشہرہ میں کنٹرول لائن کے قریب دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں-






