بھارت

اسرائیلی محقق نے آر ایس ایس اور اسرائیلی صیہونیوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد: ہندوتواتنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور اسرائیلی صیہونیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑایک ایسے نظریاتی اتحاد کو بے نقاب کیا ہے جو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ انکشاف مقبوضہ بیت المقدس میں مقیم اسرائیلی محقق یشایا روزن مین نے کیاہے، جنہوں نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت میں اسرائیلی سفارتی نمائندوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں آر ایس ایس کے ارکان سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ ان کی نظریاتی وابستگی پیدا ہوئی۔
ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے روزن مین نے کہا کہ آر ایس ایس کے ان کے رابطوں نے انہیں تنظیم کے دیگر ارکان سے متعارف کرایااوران کا کئی بین الاقوامی امور پر۔وقف یکساں تھا۔
انہوں نے کہا، ”ہم عالمی امور سے متعلق کئی مختلف مسائل پر متفق تھےاور اس سے انہیں سمجھنے کا موقع ملا کہ ہمارا موقف یکساں ہے۔
روزن مین، جو آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات سے متعلق کتاب ”ہنڈرڈ ایئرز ینگ: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ“ کے مصنفین میں شامل ہیں، نے تنظیم کی تعریف کی اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سیاسی ترقی کو مثال کے طور پر پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ان کا تعاون آر ایس ایس اور اسرائیل و وسیع یہودی دنیا کے لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تھا۔
1925 میں قائم ہونے والی آر ایس ایس ایک ہندو قوم پرست تنظیم اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی اساس ہے۔ اس نے بھارت کے فرقہ وارانہ اور توسیع پسندانہ سیاسی منظرنامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس پر بڑے پیمانے پر فاشسٹ نظریے سے متاثر ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
مبصرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روزن مین کابیان آر ایس ایس کے ان بین الاقوامی روابط کی ایک جھلک پیش کرتاہے جو وہ بھارت سے باہر، خاص طور پر صیہونی حلقوں کے ساتھ اپنی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے استوار کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آر ایس ایس اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ مکمل طورپر نظریاتی اور تزویراتی ہے، جو مسلمانوں سے مشترکہ نفرت اور فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر قبضے، ظلم اور آبادیاتی تبدیلی کی مشترکہ مشقوں پر مبنی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اتحاد نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان قریبی فوجی، نگرانی اور انٹیلیجنس تعاون کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جس کے تحت اسرائیلی ہتھیار، ڈرونز اور نگرانی کی ٹیکنالوجی بھارتی افواج کشمیریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہیں، اور اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اسی طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے۔
ایک تجزیہ کار نے کہا، ” ہندوتوا اور صیہونیت کا اتحاد انتہائی خطرناک ہے جو اسلاموفوبیا کو ہوا دیتا ہے، قبضے کو جائز قرار دیتا ہے، اور بین الاقوامی قانون اور کشمیری و فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو کمزور کرتا ہے۔“ انہوں نے کہا، ”دونوں نظریے بالادستی، اخراج اور ریاستی تشدد پر پروان چڑھتے ہیں۔“
تجزیہ کاروں نے عالم اسلام اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ پر سنجیدگی سے توجہ دے، جو عالمی عدم استحکام، اقلیتوں پر ظلم وتشدد اور جنوبی ایشیا و مشرقِ وسطیٰ میں امن کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button