مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : آتشزدگی سے 4 مکان تباہ
سرینگر21 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر کے علاقے خانیارمیں آج( جمعرات ) صبح آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خانیار کے لون محلہ میں آتشزدگی کے سبب بلال احمد ہارون، محمد یعقوب لون، مشتاق احمد داندرو اور مشتاق احمد لون کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔