بھارت نے کشمیریوں کو ایک بڑی جیل میں محبوس کررکھا ہے، محبوبہ مفتی
پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوائی، سربراہ پی ڈی پی
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہآبنائے ہرمز بند ہونے سے ساری دنیا کی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا اور تمام تر کاروبار ٹھپ ہو کر رہا گیا لہذا پوری دنیا نے امریکہ پر زور دیا کہ بات چیت کرے جس میں پاکستان کا ایک انتہائی اہم کردار رہا ۔
مجھے معلوم ہے کہ یہاں پاکستان کا نام لینا مشکل ہے لیکن میں یہ کہوں گی کہ پاکستان نے آج پوری دنیا کو بچا لیا، محبوبہ مفتی pic.twitter.com/WNtk4dZn4S
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) April 9, 2026
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ گوکہ یہاں مقبوضہ جموں وکشمیر میں پاکستان کا نام لینا بہت مشکل ہے اور ایسا کرنے سے ڈر لگتا ہے مگر کہنا ہی پڑے گا کہ پاکستان کاایک اچھا کر دار رہا ۔پوری دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھی اوریہ جنگ کو پاکستان نے رکوائی ۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ اس وقت جو جنگ بندی ہے جس کی کوئی پائیدار ی نہیں ہے کیونکہ اسرائیل کا جو بددماغ وزیر اعظم ہیںوہ کوئی بھی شیطانی کام کرکے جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ یہ جنگ بندی برقرار رہے اور مذاکرات میں ایران کو فتح ملے کیونکہ ایران کی فتح مسلم امہ کی فتح ہے اور ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جو قربانی دی ہے اس نے شعیہ سنی کی تفریق مٹا دی اور انہیں یکجا و مربوط کیا۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریو ں کو ایک بڑی جیل میں محبوس کر رکھا ہے ، یہاں کے نوجوان کو جکڑ کے رکھ دیا گیا ہے اور جو کوئی بات کرتا ہے تو سیدھا جیل پہنچ جاتا ہے ۔









