آزاد کشمیر
آزاد جموں وکشمیر: لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
مظفرآباد: پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دینے کے بعد آزاد جموں کشمیر میں لوگ پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں گوجرہ بائی پاس سے نلوچھی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں شرکانے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی سمجھایا گیا تھا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں۔ مقررین نے کہا کہ مودی نے کشمیر کے اندر جو ظلم ڈھایا ہے، اب اسے اس کا حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ قدم بقدم مل کر لڑیں گے۔