مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں فوجی آپریشن میں آج مسلسل 45ویں روز بھی جاری

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز نے آج مسلسل 45 ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقوں ڈوریمل اور گھمیر موگلہ کے جنگلات میں تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ آپریشن کا مقصد جدوجہد آزادی کی حمایت کو روکنا اور علاقے میں سرگرم آزادی پسند کارکنوں کو نشانہ بنانا ہے۔ بھارتی فورسزراجوری، پونچھ اور جموں کے دیگر اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں جس سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔جدید فوجی ساز و سامان، ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے لیس بھارتی فورسز نے ان علاقوں میں تلاشی اور نگرانی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔بھارتی فوج کے حکام کا کہناہے کہ آپریشن اپنے مقاصد کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔تاہم تقریباًڈیڑھ ماہ کے آپریشن کے باوجود بھارتی فورسز کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے پیر کی صبح ضلع راجوری میں سندر بنی کے علاقوںمیں مینکا اور بیری پٹن میں بھی تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button