مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں پانچ دکانیں خاکستر
سرینگر 05 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے مرکزی بازار فتح گڑھ میں ہفتہ کی رات کو آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آگ گزشتہ رات تقریباًگیارہ بجکر دس منٹ پرلگی اور اس نے لکڑی کے کام سے منسلک آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی رضاکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔بعد ازاں فائر فائٹرزنے موقع پر پہنچ آکر آگ پر قابو پالیا۔