بھارت

مدھیہ پردیش: تین بہنوں کی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیں برآمد

بھوپال28 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے ایک قبائلی گاﺅں میں تین حقیقی بہنوں کی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے ایڈیشنل ایس پی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گاﺅں کوٹھا گھاٹ کی رہائشی تین بہنیں23سالہ سانو، 20سالہ ساوتری اور 19سالہ للیتاگھر میں کھانا کھانے کے بعد سو گئیںاور رات کو جب انکی ماں ہرلی بائی انکے کمرے میں گئی تو تینوں بہنیں غائب تھیں۔انہوںنے کہا کہ بعد میں تینوں کی لاشیں نیم کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔
پولیس کو اطلاع دینے کے بعد تینوں کی لاشیں درخت سے نیچے لائی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے اور اس بارے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button