مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے بانڈی پورہ سے ایک نوجوان گرفتارکرلیا

Arrestسرینگر31جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نوجوان کو بھارتی فوج کی 26آسام رائفلز اورپولیس کی ٹیموں نے ضلع کے علاقے اشٹنگو میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتارکیا ہے۔ گرفتارنوجوان کی شناخت فیصل گلزار کے نام سے ہوئی ہے جوضلع اسلام آباد کے علاقے ہلرارہامہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اس کا تعلق عسکریت پسندی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button