تین برس کے دوران یو اے پی کے تحت گرفتار 4ہزار6سو90 افراد میں سے صرف149 کو سزا سنائی گئی
نئی دہلی04 اگست (کے ایم ایس)بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا ہے کہ 2018 اور 2020 کے درمیان غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون ”یو اے پی اے ”کے تحت کل 4ہزار6سو90 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 149 کو سزا سنائی گئی ہے ۔
نتیانند رائے رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں یو اے پی اے کے تحت 1ہزار3سو 21 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 80 لوگوں کو سزا سنائی گئی تھی، 2019 میں مذکورہ قانون کے تحت 1ہزار9سو48 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 34 لوگوں کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا جبکہ 2018 میں 1ہزار4سو21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 35 لوگوں کو سزا سنائی گئی تھی۔
وزیر نے دعوی ٰ کیا کہ یو اے پی اے کے تحت سب سے زیادہ لوگوں کو اتر پردیش میں گرفتار کیا گیا اس کے بعد منی پورہ پھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گرفتارکیے گئے۔