مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی: عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی

رکن بھارتی پارلیمنٹ نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی

نئی دہلی:نئی دہلی کی ایک عدالت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارہمولہ حلقے سے اسیر رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر عبدالرشید کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمات میں قید انجینئر رشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی جو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید کی سربراہی میں قائم مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعت عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے ایک سینئر رہنما شیخ عاشق نے سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عدالت نے رواں ہفتے کے شروع میں دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔
کشمیری رکن پارلیمنٹ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں اور تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں لہذا انہیں انسانی بنیادوں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button