مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں قابض حکام کا غریب ریڈی بانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
سرینگر05 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں غریب ریڈی بانوں کاسامان سڑک پر پھینک دیا اوران کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے اور بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد قابض حکام نے چارملازمین کو معطل کر دیا اورضلعی حکام سے اس میں ملوث عملے سے نقصان کی وصولی کی ہدایت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میونسپل حکام ریڈی بانوں کا سامان سڑکوں پر تلف کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔