مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں قابض حکام کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کولگام کے لوگوں نے بجلی کے مہنگے بلوں اور محکمہ بجلی کی طرف سے رشوت خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں کنڈ کے علاقے کرالو میں مکینوں نے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کے مہنگے بلوں میں کمی کے لیے مقامی لوگوں سے رشوت لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مقامی لوگوں نے صحافیوںکو بتایا کہ علاقے میں تعینات محکمہ بجلی کا عملہ بلوں کو کم کرنے کے لیے پیسے مانگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر مہینے بجلی کے بل وقت پر ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ بجلی کے ملازمین بغیر کسی وجہ کے ہم سے پیسے لے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button