مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر میں دستی بم کے حملے میں سی آر پی ایف افسر زخمی

 

grenade-1

سرینگر13اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرینگر کے علاقے عیدگاہ میں بھارتی پیراملٹری کاایک افسر زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایاکہ عسکریت پسندوں نے عیدگاہ میں علی مسجد کے قریب سینٹر ریزروپولیس فورس کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے ایک سب انسپکٹرپرویز رانا زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا زخمی افسرکو فوری طوپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: