مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:15سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ تک اجتماعی آبروزیری کا نشانہ بنایا جاتا رہا

 

ممبئی24ستمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک 15 سالہ لڑکی کو آٹھ ماہ کے دوران متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے لڑکی کی شکایت پر ڈومبولی تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ایڈیشنل کمشنر دتاترے کرالے Dattatray Karale نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکی کی اجتماعی آبروزیری کا مبینہ واقعہ رواں برس 29 جنوری تا 22 ستمبر کے درمیان پیش آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی نے ایک رشتہ دار کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد شکایت درج کی گئی۔کرالے نے کہامتاثرہ لڑکی نے 33 افراد کے نام بتائے ہیںجن میں سے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار افراد کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 29 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button