مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سرینگر، راجوری میں تلاشی آپریشن، پولیس اہلکار زخمی

FCcvMLlUYAADxbVسرینگر14 اگست (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر اور راجوری اضلا ع میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) اور پولیس نے سرینگر کے علااقے نوہٹہ میں آج (اتوار ) شام تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ نوہٹہ میں ایک حملے میں بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ادھر بھارتی فورسز نے جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے سوجان ہل میں بھی آج شام محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ آخری اطلاعات تک دونوں مقامات پر بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button