بھارت نے ایک پاکستانی سمیت8 یوٹیوب چینل بلاک کردیے
نئی دہلی 18 اگست (کے ایم ایس)مودی کی بھارتی حکومت نے اپنی فسطائی پالیسیوں پر تنقید پر ایک پاکستانی سمیت مزید آٹھ یوٹیوب چینل بلاک کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ اس نے آٹھ یوٹیوب چینل بلاک کردیے ہیں جن میں سات بھارت اور ایک پاکستان کا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس نے 16 اگست 2022 کو ایک فیس بک اکاو¿نٹ اور دو فیس بک پوسٹوں کو بلاک کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلوں کے مجموعی طور پر 114 کروڑ سے زائد صارفین تھے اور انہیں 85 لاکھ سے زیادہ صارفین نے سبسکرائب کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ یوٹیوب چینل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تنقید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔بھارت نے گزشتہ کچھ برسوں میں 102 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا ہے۔
ان چینلوں کو اقلیتوں کے خلاف مودی حکومت کی امتیازی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر بلاک کیا گیا ۔