بھارت

اترپردیش: اونچی ذات کے ہندو استاد نے دلت طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

لکھنو¿19 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو استاد نے تیرہ سالہ دلت طالب علم کو ڈھائی سو روپے ماہنانہ فیس ادا نہ کرنے پر پیٹ پیٹ کو قتل کر دیا۔
بہیمانہ مارپیٹ کے سبب دلت لڑکا شدید زخمی ہوا اور نو روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
مقتول کے بھائی راجیش وشوکرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ میرے بھائی کو اس کے استاد نے 250 روپے ماہانہ اسکول فیس کی وجہ سے بے دردی سے ما را پیٹا حالانکہ فیس آن لائن ادا کر دی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے راجستھان میں بھی ایک استاد نے نو سالہ دلت لڑکے کو پینے کے پانی کے برتن کو ہاتھ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ لڑکا بھی بعد میں دم توڑ گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button