بھارت:مودی حکومت کے دور میں اقلیتیں غیرمحفوظ، مظالم کی انتہا
نئی دہلی :بھارت میں مودی حکومت کے دورمیں اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اوراقلیتیں بالخصوص مسلمان خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
ایرانی جریدے نے مودی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف منظم امتیازی سلوک اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاپردہ چاک کردیاہے۔ایرانی جریدے اے بی این اے نیوز کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں97فیصد اضافہ ہوا ہے اورصرف2025میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے 1,318واقعات رپورٹ ہوئے۔سال2022-23میں مسلمانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کی مسماری سے7لاکھ 40 ہزارافراد بے گھر ہوئے۔ بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اترپردیش میں2019سے2020کے دوران شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے پر 23مسلمانوں کو شہید اور23ہزار سے زائد کوگرفتارکیاگیا۔بھارت میں مذموم سیاسی مقاصد کے لیے نفرت انگیز جرائم ،تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم بی جے پی کاپرانا ہتھکنڈا ہے۔








